آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول نہیں، جہازوں کی آمدورفت جاری ہے: امریکی فوج – World



202234185d344a3 آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول نہیں، جہازوں کی آمدورفت جاری ہے: امریکی فوج - World

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ پر کنٹرول نہیں رکھتا جب کہ تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق سینٹ کام کے ترجمان نے ’الجزیرہ عربی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا اور امریکا اس اہم بین الاقوامی بحری راستے پر جہازوں کی آمد و رفت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے صورت حال کی نگرانی کر رہا ہے۔

امریکی فوج کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 20 جون کو آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران امریکی افواج خطے میں جہاز رانی کی آزادی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھی انجام دیتی رہi ہیں۔

بیان کے مطابق ہفتے کے روز 55 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جن کے ذریعے بڑی مقدار میں تجارتی سامان اور 17 ملین بیرل سے زائد تیل عالمی منڈیوں تک پہنچایا گیا۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے رواں ہفتے ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں تمام بحری جہازوں کے لیے ایک مخصوص اور محفوظ راستے کی نشاندہی کی گئی تھی، جہاں کسی قسم کی غیر ضروری شرائط یا رکاوٹیں موجود نہیں ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق خطے میں تعینات امریکی فورسز بدستور موجود ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چوکنا ہیں کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد ہو اور وہ مؤثر طور پر نافذ رہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *