اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، خطے کی صورت حال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال – Pakistan



01231838e76abee اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، خطے کی صورت حال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال - Pakistan

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جب کہ ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ صورت حال  میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کو کردار ادا  کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پیر کو ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا جب کہ بیروت کے بعض علاقوں پر ممکنہ حملوں سے متعلق اسرائیلی احکامات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان سے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی درخواست کی۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ صورت حال پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے جنگ بندی برقرار رکھنے اور موجودہ مفاہمت کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا تسلسل خطے میں مزید کشیدگی اور بحران سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *