اسرائیلی سیاست دان کی ‘نکبہ’ تقریب میں ہنگامہ آرائی، فلسطینی طلبا کو دھمکیاں – World



12104248b891d72 اسرائیلی سیاست دان کی 'نکبہ' تقریب میں ہنگامہ آرائی، فلسطینی طلبا کو دھمکیاں - World

یروشلم کی ’ہیبرو (عبرانی) یونیورسٹی‘ میں ایک انتہا پسند اسرائیلی آبادکار اور پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے رکن، زوی سوکوٹ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی یاد میں منعقدہ ’یومِ نکبہ‘ کی تقریب میں مداخلت پیدا کردی۔ یہ تقریب 1948 میں لاکھوں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے نکالے جانے کے 78 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی تھی۔

خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق، سوکوٹ نے وہاں موجود طلبا کو براہِ راست تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں تاکہ وہ اس تاریخی دن کو منانے سے باز رہیں۔

دوسری جانب، تقریب منعقد کرنے والے طلبا کے گروپ نے اسرائیلی سیاست دان کی ان دھمکیوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ سوکوٹ کی دھمکیاں انہیں اپنی یادداشت، شناخت اور اپنی سرزمین سے وابستگی کے حق سے دستبردار نہیں کر سکتیں۔

طلبا کے مطابق، یہ واقعہ اسرائیلی یونیورسٹیوں میں فلسطینی طلبا کے خلاف جاری اشتعال انگیزی اور ظلم و ستم کی مہم کا حصہ ہے، لیکن ایسی پالیسیاں انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں اور وہ اپنے لوگوں کی تاریخ اور بیانیے کا دفاع جاری رکھیں گے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *