امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو ایران کو ختم کردیں گے: صدر ٹرمپ کی دھمکی – World



0422331784f8d42 امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو ایران کو ختم کردیں گے: صدر ٹرمپ کی دھمکی - World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے، امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تو ایران کو ختم کردیں گے، مذکرات کے لیے ایران ٹھنڈا پڑ گیا ہے، پہلے جتنے سخت تھے اب بہت نرم پڑچکے ہیں، آبنائے ہرمز محاصرہ تاریخ کا عظیم ترین جنگی حربہ ہے۔

پیر کو امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے کسی ایسے امریکی جہاز پر حملہ کیا جو ”پروجیکٹ فریڈم“ کے تحت کام کر رہا ہے تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس پہلے کے مقابلے میں زیادہ جدید ہتھیار اور اسلحہ موجود ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران مذاکرات میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ لچک دکھا رہا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے آبنائے ہرمز میں جاری امریکی اقدامات کو ”بڑی فوجی حکمت عملی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ دور کی اہم کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات سامنے آ رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *