انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے شکست – Sports



051735197857e6f انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے شکست - Sports

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔

جمعے کو ڈھاکا میں کھیلے گئے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔

میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کو بھارت پر 2-3 سے برتری حاصل تھی اور قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی تھی تاہم چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کرسکی۔

آخری کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 3 گول داغے اور میچ کا پانسا پلٹ کر فتح اپنے نام کرلی۔ بھارت کی جانب سے اشیش تانی نے ہیٹ ٹریک سمیت 4 گول کیے جب کہ پاکستان کی جانب سے عدیل فرحان اسلم اور عزیر نے گول کیے۔

اس جیت کے بعد بھارتی ہاکی ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں کل بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہوگا جب کہ پاکستان ملائیشیا سے تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *