ایران پر حملہ کرنے والوں کے لیے ساحلوں کو ‘قبرستان’ بنا دیں گے: پاسدارانِ انقلاب – Pakistan



271449426537aca ایران پر حملہ کرنے والوں کے لیے ساحلوں کو 'قبرستان' بنا دیں گے: پاسدارانِ انقلاب - Pakistan

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکانات کم ہیں، تاہم ایران کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق آئی آر جی سی نیوی کے نائب سیاسی سربراہ محمد اکبرزادہ نے کہا کہ ’’دشمن کی کمزوری کے باعث جنگ کا امکان کم ہے، لیکن ایرانی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔‘‘

انہوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’اس بات میں کوئی شک نہ رکھیں کہ ہم چاہ بہار سے ماہشہر تک کے علاقے کو حملہ آوروں کا قبرستان بنا دیں گے۔‘‘

محمد اکبرزادہ نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی کسی بھی نئی حملے کی صورت میں ایرانی بحریہ اپنی ’’حیران کن حکمت عملی‘‘ استعمال کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *