بندر عباس پر حملے کے جواب میں ایران کا امریکی ائیر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ – World



280950370d69d9e بندر عباس پر حملے کے جواب میں ایران کا امریکی ائیر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ - World

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کی صبح امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ یہ کارروائی اس حملے کے جواب میں کی گئی ہے جسے ایران نے بندر عباس پورٹ کے قریب امریکی حملہ قرار دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 50 منٹ پر امریکی ائیر بیس کو ہدف بنایا گیا۔

اگرچہ پاسدارانِ انقلاب نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کس امریکی اڈے پر کیا گیا، تاہم کویت نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح اس کی جانب میزائل اور ڈرونز داغے گئے ہیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر ان کے بقول جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو اس کا جواب زیادہ فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے نتائج کی ذمہ داری جارح فریق پر عائد ہوگی۔

اُدھر کویتی فوج کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا ہے کہ کویت کا فضائی دفاع کا نظام اس وقت دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 40 منٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اگر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔

کویتی فوج کی ایکس پوسٹ میں شہریوں سے کہا گیا کہ گزارش ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پاسداران انقلاب کا بیان کردہ حملہ اور کویت کے بیان کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *