تکنیکی خرابی: یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروسز معطل – Pakistan



2920224938a2dbd تکنیکی خرابی: یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے کی پاسپورٹ سروسز معطل - Pakistan

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے پاسپورٹ پراسیسنگ سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پاسپورٹ خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت خانے نے بدھ کے روز تکنیکی مسائل اور معمول کے مرمتی امور کے باعث پاسپورٹ کے اجراء کو معطل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری اپنے پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست کا طریقہ استعمال کریں یا مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سروس بحال ہوتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا تاکہ شہری غیر یقینی صورت حال کا شکار ہونے کے بجائے بروقت معلومات حاصل کر سکیں۔

اس سے قبل ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک اعلان میں بتایا تھا کہ یکم مئی کو مزدور ڈے کے موقع پر دفاتر بند رہیں گے، جب کہ معمول کی سرگرمیاں 4 مئی کو دوبارہ بحال ہوجائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *