خلیجی ملک میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ – World



102013318433eb2 خلیجی ملک میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ - World

کویت میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر ایک یا دو چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

کویت کی کابینہ نے قائم مقام وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے لیے سرکاری تعطیلات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں چاند نظر آنے اور ذوالحجہ مہینہ مکمل ہونے کی بنیاد پر دو ممکنہ صورت حال کی وضاحت کی گئی ہے۔

اگر ذوالحجہ کا مہینہ 29 دن میں مکمل ہوتا ہے تو اسلامی سال نو کی چھٹی منگل 16 جون کو ہوگی، جس کے دوران تمام وزارتوں، سرکاری دفاتر، عوامی اداروں اور کارپوریشنز میں کام معطل رہے گا، سرکاری فاتر میں کام کا دوبارہ آغاز بدھ 17 جون سے ہوگا۔

تاہم اگر ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوتا ہے تو چھٹی 17 جون بروز بدھ کو ہوگی اور جمعرات 18 جون کو دونوں تعطیلات کے درمیان آرام کا دن سمجھا جائے گا۔ اس صورت میں سرکاری دفاتر اتوار 21 جون کو دوبارہ کھلیں گے۔

کابینہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ جن اداروں کی آپریشنل ضروریات مخصوص ہیں، وہ عوامی مفاد میں لازمی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اپنے تعطیلات کے نظام الاوقات کا خود فیصلہ کریں گے۔

اسلامی سال نو ہجری کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم الحرام کی پہلی تاریخ سے شروع ہوتا ہے، جسے “ہجرت” یا “الہجری” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ دن اسلامی کیلنڈر میں نئے سال کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں اسے سرکاری تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔

دبئی میں اس موقع پر عام تعطیل کے ساتھ خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، جن میں آتش بازی، مختلف تقریبات اور ریسٹورنٹس میں خصوصی آفرز شامل ہوتی ہیں۔ اسلامی سال نو کا تعلق قمری کیلنڈر سے ہے، اس لیے اس کی تاریخ کا انحصار چاند کی رویت پر ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 2026 کے دوران مزید اہم سرکاری تعطیلات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ان تعطیلات میں عید میلاد النبی ﷺ، قومی دن اور نئے سال کی تعطیلات شامل ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات میں اسلامی سال نو کے بعد سال 2026 کے دوران مزید سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، جن کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ، جو اسلامی سال نو کے بعد آنے والی اگلی اہم تعطیل ہے، اس سال منگل 25 اگست کو متوقع ہے تاہم اس کی تاریخ میں ایک دن کی تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سال کی آخری سرکاری تعطیل قومی دن ہوگی، جسے یومِ اتحاد بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تعطیل بدھ 2 دسمبر اور جمعرات 3 دسمبر کو متوقع ہے۔ قومی دن کی تقریبات کا تعلق ہجری کیلنڈر سے نہیں ہوتا اور یہ ہر سال مقررہ تاریخوں پر منایا جاتا ہے۔

نئے سال کی ایک اور تعطیل گریگورین نیو ایئر ہوگی، جو 2027 کے آغاز میں سرکاری چھٹی کے طور پر دی جاتی ہے۔ اس تعطیل کا شمار بھی ملک کی سالانہ سرکاری تعطیلات میں ہوتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *