خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ – Pakistan



180841194b626ff خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ - Pakistan

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان، چترال، لوئر دیر، ملاکنڈ، بونیر اور بٹگرام سمیت مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ مانسہرہ، بالاکوٹ اور کاغان ویلی میں بھی زمین لرزنے سے شہریوں میں شدید خوف کی فضا قائم ہوگئی۔

ایبٹ آباد شہر اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ پنجاب کے علاقے لالیاں میں بھی زمین ہلنے سے شہری سہم گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *