سمندر کی لہروں پر تیرتا دنیا کا پہلا جدید شہر – Trending



06152744be43a17 سمندر کی لہروں پر تیرتا دنیا کا پہلا جدید شہر - Trending

ذرا تصور کیجیے کہ آپ صبح آنکھ کھولیں تو آپ کا گھر سمندر کے بیچوں بیچ ہو، شام تک آپ کسی اور ملک کے ساحل کے سامنے پہنچ چکے ہوں اور چند ماہ بعد وہی شہر دنیا کے کسی دوسرے حصے میں موجود ہو۔ یہ کسی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ ”فریڈم شپ“ نامی ایک ایسے منصوبے کا تصور ہے جسے دنیا کا پہلا تیرتا ہوا شہر کہا جا رہا ہے۔

برطانوی اخبار ”دی ٹیلیگراف“ کے مطابق یہ مستقبل کا ایک ایسا تیرتا ہوا شہر ہوگا جس کی لمبائی تقریباً ایک میل ہوگی اور اس پر بیک وقت 80 ہزار افراد سوار ہو سکیں گے۔ یہ عظیم الجثہ بحری ڈھانچہ آج تک انسان کے بنائے گئے کسی بھی بحری جہاز سے کہیں بڑا ہوگا، جس پر جدید رہائشی مکانات، اسکول، اور اعلیٰ ترین طبی سہولیات سے لیس ہسپتال بھی موجود ہوں گے۔

آج کے دور کے بڑے اور دیو ہیکل کروز شپس بھی اس مجوزہ تیرتے ہوئے شہر کے سامنے محض چھوٹی مچھلیاں دکھائی دیں گے۔ بارہ ارب پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ 30 منزلہ شاہکار ایک میل طویل اور 800 فٹ چوڑا ہوگا، جس کے اندر ایک ریسرچ ہوسپٹل کے ساتھ ساتھ اتنے اسکول، دکانیں اور ریسٹورنٹ موجود ہوں گے جو انگلینڈ کے ایک پورے شہر کی آبادی کی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *