فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے: آئی ایس پی آر – Pakistan



2320100713d442e فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے: آئی ایس پی آر - Pakistan

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا مختصر اور انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران-امریکا مذاکرات سے متعلق حوصلہ افزا اور نتیجہ خیز پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس مختصر دورے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام، کشیدگی میں کمی اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جب کہ مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد خطے میں پائیدار امن کے قیام اور جاری مشاورتی عمل کو تیز کرنا تھا تاکہ فریقین ایک حتمی اور قابلِ قبول مفاہمت تک پہنچ سکیں۔

اعلامیے کے مطابق ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مثبت اور مخلصانہ سفارتی کوششیں کی ہیں۔

ایرانی قیادت نے خطے میں امن کے فروغ اور مسائل کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کی؎



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *