نیتن یاہو امن معاہدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے: امریکی انٹیلی جینس کی ٹرمپ کو بریفنگ – World



1921583042a3acc نیتن یاہو امن معاہدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے: امریکی انٹیلی جینس کی ٹرمپ کو بریفنگ - World

امریکی انٹیلی جینس ایجنسیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجیمن نیتن یاہو کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ ہضم نہیں ہورہا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھا سکتا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جینس نے ٹرمپ انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو ایران امریکا امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر ایسے فیصلے کر سکتے ہیں جو ایران کے ساتھ امن معاہدے تک پہنچنے کی امریکی کوششوں کو کمزور کر دیں گے۔

رپورٹ میں موجودہ اور سابق امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو پر لبنان میں جاری حملوں کو برقرار رکھنے کے لیے شدید سیاسی دباؤ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں انتخابات قریب ہیں، نیتن یاہو انتخابات سے قبل ووٹرز کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وہ لبنان میں تعینات اسرائیلی فوج کو واپس نہیں بلائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ لبنان میں قبضے اور حملے نیتن یاہو کے لیے سیاسی بقا کا مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے جائزوں کے مطابق لبنان میں کشیدگی میں اضافہ نہ صرف اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کو مزید گہرا کر سکتا ہے بلکہ ایران کے ساتھ جاری سفارتی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے بھی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اسرائیل کی جانب سے جاسوسی کے خطرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ امریکی حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جینس اداروں نے ایران سے متعلق امریکی مذاکرات پر نظر رکھنے اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں خفیہ دستاویز کا حوالہ دے کر انکشاف کیاگیا تھا کہ 2021 میں اسرائیلی انٹیلی جینس کے اہلکاروں کو امریکی فوج کے ہیڈکوارٹر میں مبینہ طور پر جاسوسی کے آلات نصب کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ سال اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے شین بیت کے اہلکاروں پر بھی امریکی سیکرٹ سروس کی ایک گاڑی میں خفیہ آلہ نصب کرنے کی کوشش کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *