نیپرا کا ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان – Pakistan



09122351bfbbd7e نیپرا کا ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان - Pakistan

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومتی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جبکہ اس کا اطلاق جون سے اگست 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ریلیف کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔

بجلی کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے مطابق یہ اقدام سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین پر بجلی کی لاگت کا بوجھ کم کرنا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *