وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، ایران امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے پر اتفاق – Pakistan



19213944415f998 وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، ایران امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے پر اتفاق - Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں ایران امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو کامیابی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل کو کسی بھی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران امریکا معاہدے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران امریکا معاہدے کی پیشرفت پر مبارکباد دی، جبکہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر دستخط ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

رابطے کے دوران سعودی ولی عہد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک محنت کے باعث امن معاہدہ ممکن ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو کامیابی سے آگے بڑھایا جائے گا اور مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مکمل طور پر چوکس رہا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جامع اقتصادی پیکج کو جلد حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران امریکا مذاکرات کے باقی ماندہ امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت سے خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت ملی ہے اور چند ماہ کے اندر اہم پیشرفت ممکن ہوئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *