‘وزیرِاعظم اپنا گھر اسکیم’ کا اجرا: ایک کروڑ روپے تک قرض کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ – Pakistan



30161639f103523 'وزیرِاعظم اپنا گھر اسکیم' کا اجرا: ایک کروڑ روپے تک قرض کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ - Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ملک بھر میں کم آمدنی والے افراد کے لیے پانچ سالہ ’وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام‘ کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت 32 کھرب روپے کی لاگت سے 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف رہائش کا مسئلہ حل کرے گا بلکہ معیشت میں روزگار اور صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کو حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ پروگرام ایسے افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو مالی وسائل کی کمی کے باعث اپنا گھر بنانے سے محروم رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس اقدام کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھر کی ملکیت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام ملک کے تمام چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نافذ کیا جائے گا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس اسکیم کی تفصیلات کیا ہیں، یہ کب سے شروع ہوگی۔ اس کی اہلیت کی شرائط کیا ہیں اور اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *