ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہیں ایران جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا: ایرانی صدر – World



19134450494ddb5 ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہیں ایران جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا: ایرانی صدر - World

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران کو اس کے پرامن جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کرے۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران نہ تو جنگ کو بڑھانا چاہتا ہے اور نہ ہی اس نے کبھی کوئی جنگ یا تنازع شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا مؤقف ہمیشہ دفاعی رہا ہے اور ملک اپنے دفاع کے قانونی اور جائز حق کو استعمال کر رہا ہے۔

مسعود پزشکیان کے مطابق ایران کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی خطے میں کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن اپنے طے شدہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران پر حملوں کے دوران انفرا اسٹرکچر، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

ان کے مطابق ایسے اقدامات انسانی اصولوں اور عالمی ضوابط کے خلاف ہیں۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران کی تہذیب کو تباہ کرنے اور اسے پتھر کے دور میں دھکیلنے جیسے بیانات دشمن کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *