کراچی: خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار – Crime



01142315440a4e4 کراچی: خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار - Crime

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم صابر ولد قادر کے خلاف تھانہ بلدیہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 29 مئی کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم باتھ روم کے روشن دان سے خاتون کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

واقعے کے دوران خاتون نے اہل خانہ کی موجودگی میں شور مچایا، جس پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *