کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید – Pakistan



2319090931dab05 کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید - Pakistan

کوئٹہ کے علاقوں پنج پائی اور نوحصار میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ کارروائیوں کے دوران 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنج پائی اور نوحصار میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کی گئیں، جہاں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ مقابلے میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *