کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے – Sports



24210330bf09631 کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے - Sports

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ڈگ بریسویل پر ممنوعہ نشہ آور مادے کوکین کے استعمال کے باعث 2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹرز کی جانب سے سامنے آیا ہے، جو ان کے ریٹائرمنٹ سے قبل ہونے والے ڈوپنگ کیس سے متعلق ہے۔

انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر کے مطابق 35 سالہ سابق آل راؤنڈر ڈگ بریسویل کو کوکین اور اس کے میٹابولائٹ بینزوئیل ایگگونائن کے مثبت ٹیسٹ کے بعد دو سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیسٹ گزشتہ سال 25 ستمبر کو ایک ان-کمپیٹیشن سیمپل میں کیا گیا تھا، جو مثبت آیا تھا، ڈگ بریسویل نے کوکین کے استعمال کا اعتراف کر لیا ہے جب کہ کوکین کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی اینٹی ڈوپنگ پالیسی کے تحت ممنوعہ مادہ قرار دیا گیا ہے۔

بریسویل نے گزشتہ سال دسمبر میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور وہ اپنے کیریئر کے آخری حصے میں کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کی جانب سے 69 میچز کھیلے، جن میں 28 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

کلب ایسیکس نے بھی تصدیق کی ہے کہ بریسویل کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ کلب کے مطابق وہ ان کے رویے کی حمایت نہیں کرتا تاہم پالیسی کے مطابق ان کی بحالی اور ری ہیبیلی ٹیشن میں مدد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بریسویل کو 2024 میں نیوزی لینڈ میں بھی ایک ڈومیسٹک ٹی20 میچ کے بعد کوکین کے مثبت ٹیسٹ پر ایک ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس سے قبل انہوں نے علاج اور بحالی کا پروگرام مکمل کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *