پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار – Pakistan



261650353a00830 پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار - Pakistan

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار ہے۔

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوامی تحفظ، امن و امان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے جب کہ پابندی کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حکام نے صوبے بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *